Ihr Warenkorb ist derzeit leer.

Anbieter
in Ihrem Land

oder kaufen Sie das Buch hier online.

Ausdrucken

ھیرکولوبوس  یا  سرخ سیارہ
وی۔ایم۔رابولو

 

"میرے لئے اس کتاب کو تحریر کرنا ایک بہت بڑی قربانی تھی ۔ بستر میں لیٹے جبکہ میرے لئے کھڑا ہونا اور بیٹھنا محال تھا لیکن ضرورت اس بات کی تھی کہ سر پہ وارد ہونے والی آفتِ نا گہانی سے نوعِ انسانی کو آگاہ کیا جا ئے‘ میں نے اس کے لئے ایک بہت بڑی کوشش کی ۔"

"لیکن حقیقتِ حال ایسی نہیں ہے ھیرکولوبوس یا سرخ سیارہ سیارہ مشتری سے پانچ یا چھ گنا زیادہ بڑا ہے۔ یہ ایک دیو قامت سیارہ ہے جسے کوئی روک یا موڑ نہیں سکتا۔"

"سائنس دان اور تمام دنیا خوف و ہراس سے متاثرہ ہیں ‘ یہاں تک کہ ابھی تباہی کی شروعات نہیں ہوئیں‘ لیکن خدا کا خوف اس زمین پر بسنے والوں میں ہرگزنہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی کے استاد اور آقا وہی ہیں ‘ تمام طاقتوں کے مالک ‘ لیکن اب وہ دیکھیں گے کہ واقعی ایک خدائی اِنصاف کی ضرورت ہے جس کے منصف ہمارے اعمال کا فیصلہ کریں گے۔"

"سمندر کی تہوں میں بے شمار توڑ پھوڑ ‘ جن کا تعلق زمینی آتش سے پہلے ہی جڑا ہوا ہے۔ یہ ہیں وہی جوہری تجربات جو سائنس دانوں اور بڑی طاغوتی طاقتوں جو خود کو قادرِ مطلق سمجھتی ہیں کی وجہ سے ہو رہے ہیں وہ بے دردی اور سفّاکی جسکے وہ مرتکب ہوئے ہیں اور تا حال زمینی سیارے اور نوعِ انسانی کے خلاف وہ ظلم کر رہے ہیں اُس کے نتائج کے متعلق انہوں نے غور نہیں کیا۔"

"آتشِ زمین پہلے سے بھڑک چکی ہے اور اپنے روابط پانی تک بڑھا چکی ہے اور وہاں سے طوفان آنا شروع ہو چکے ہیں ‘جنہیں آقایانِ امریکائی "مظہرِ ال نینو" کا نام دیتے ہیں لیکن یہ "النینو "‘نہیں‘ بلکہ یہ زمینی آتش کا پانی سے ملاپ ہے ‘ جو کہ اوقیانوس کی وجہ سے پھیل رہا ہے اِن توڑپھوڑ کی بناء پر‘ سمندری‘ زمینی زلزلوں اور دوسری خوفناک چیزیں پانی اور زمین پر نمودار ہونگی۔ کوئی ایسا ساحلی شہر نہ ہو گا جو پانی کے بہاؤ سے بچ سکے اور زمین اوقیانوس میں ڈوبنی شروع ہو جائے گی کیونکہ زمین کا محور اُن تمام تجربات جو اُس پر کیۓ جا رہے ہیں کے نتیجے میں پہلے سے ہی اپنی جگہ سے تبدیل ہونا شروع ہو چکا ہے۔"

"میں نے کئی بار سکا ن الفضا کے ساتھ رابطہ کیا ہے ۔ میں نے کوکبی جسم کی صورت میں سیارہ زہرہ اور مریخ کا دیدہ دانستہ سفر کیا ہے تاکہ حلفیہ بیان دے سکوں کہ وہاں کے رہنے والے کتنے حیرت انگیز ہیں ۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اُن کی ذہانت ‘ ثقافت ‘ اور فرشتوں نماز ندگی جو وہ بسر کر رہے ہیں کا تذکرہ کر سکوں۔"

"تمام مرکبات الفضائیہ نظامِ شمسی سے قوت حاصل کرتے ہیں ۔ وہ ایک ایسے سامان سے تیار شدہ ہیں جن کا وجود ہمارے ہاں نہیں اور وہ گولیوں اور دیگر ہر چیز کی مدافعت کرتے ہیں ۔ وہ ایک ٹکڑے پر بنائے گئے ہیں ‘ ویلڈنگ کے بغیر ‘ جوڑ اور چٹخنی نہیں اور بٹنوں کی رہنمائی سے کام کرتے ہیں۔"

"ہر انسان اپنے اندر ایک پوشیدہ چنگاری رکھے ہوئے ہے ‘ جسے ہم روح کہتے ہیں ‘ جو کہ اس کی ذات اور جوہر سے متعلقہ ہے۔ ہاں‘  اس کو بہت سے نام دئے گئے ہیں ‘ لیکن حقیقت میں یہ ایک مقدس شرارے کا نام ہے‘ جو ہمیں دھکیلتا ہے اور ایک قوت دیتا ہے تا کہ ہم کوئی پاکیزہ کام کر سکیں جس پر میں عمل پیرا ہو کر تعلیم دے رہا ہوں ۔ یہ جوہر یا روح ہماری تمام بد معاشیو ں میں جکڑی ہوئی ہے ‘ برائیوں اور نفسیاتی میںَ ‘ جسے مخفی طور پر "انا" پکارا جاتا ہے ۔ یہ جوہر کے آزادانہ اظہار کا تحفظ کرتی ہے ‘ کیونکہ انہوں نے نمائندگی کا بیڑا اٹھا یا ہے او ر ایک شخص پر حکمرانی کرتے ہیں ۔"

"اس طریقۂ کار سے جس کا ذکر میں یہاں کر رہا ہوں انّا کا خاتمہ کر کے آپ تجربات کی پاکیزگی حاصل کر کے نوعِ انسانی سے پیار کرنا سیکھ جاتے ہیں وہ جو برائیوں کے خاتمے کے لئے کام نہیں کرتے ‘ ان تجربات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے اور وہ دوسروں سے محبت تو کیا خود اپنے آپ سے محبت کر نہیں پاتے۔"

" "پانچویں قطر "میں ہم حرکت کر سکتے ہیں ‘تحقیقات کر سکتے ہیں اور فرشتوں کے متعلق جان سکتے ہیں ‘ پاکیزہ مریم اور تمام مذہبی رہنماؤں کو جان سکتے ہیں ۔ وہ تمام محرک ہیں ‘ بولتے ہیں اور عقل مندی کا سبق سکھاتے ہیں جو کہ کتابوں میں تحریر نہیں اور انسانی عقل کے دوسری جانب ہے ۔ جب آپ اپنے متعلق جاننا چاہتے ہیں جنہیں لوگ "پر اسرار علوم " کہتے ہیں وہاں اسے آپ جان سکتے ہیں اور تب پر اسراری کا خاتمہ ہوتا ہے۔"

"ایک مانترا ایک جادوئی لفظ ہے جو ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے مادی جسم کو چھوڑ دیں اور مکمل ہوش مندی سے اس میں واپسی کر سکیں۔"

مانترا لاراس
مانترا فرعون

"پیارے قارئین : میں بڑی صاف گوئی سے بول رہا ہوں تا کہ آپ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت محسوس کرسکیں  کیونکہ جو کام کرتا ہے ‘ وہ خود کو خطرے سے بچا لے گا ۔ یہ اسلئے نہیں کہ آپ نظریات کی تیاری کریں ‘ اور بحث و تکرار کے لئے تیار ہوں بلکہ سچے سبق کے لئے تجربہ حاصل کریں جو کہ میں اس کتاب سے آپ کو دے رہا ہوں ۔ باقی ماندہ اور کچھ نہیں ہے جس سے رجوع کر سکیں۔"

فہرست
  • تعارف
  • ھیرکولوبوس یا سرخ سیارہ
  • جوہری تجر بات اور اوقیانوس
  • سکاّ ن الفضا ء
  • موت
  • کوکبی انکشافات
  • آخری رقعہ
Technische Merkmale
  • 64 Seiten
  • Größe 12,5 x 18 cm
  • gebunden
  • Einband laminiert
  • Verkaufspreis 7,00 €